وزیراعلی کی ہدایت پر قصور میں فلڈ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی،ترجمان ریسکیو پنجاب

لاھور(روزی شہزاد)وزیراعلی کی ہدایت پر قصور میں فلڈ ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کردی گئی ھے اورفلڈ ریسکیو آپریشن کو ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ایاز اسلم کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر فواد شہزاد مرزانےفلڈ ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے وزٹ کیا۔70 سے زائد ریسکیور 20 کشتیوں کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔500 سے زائد لوگوں کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔بھیکی ونڈ، چاندہ سنگھ والا، تلوار پوسٹ،بکرکے، بیدیاں عثمان والا اور پتن پوسٹ پر ریسکیو مصروف عمل ھے۔کسی بھی فلڈ ایمرجنسی کے لیے ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں۔

فاروق احمد
ترجمان ریسکیو پنجاب

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)