اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ کی زیر صدارت میٹنگ میں عید الاضحی کےانتظامات کا جائزہ

پنڈی بھٹیاں(غضنفرعلی نمائندہ نیوزورلڈ پاکستان)اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے تحصیل پنڈی بھٹیاں کی میونسپل کمیٹز کی میٹنگ کے دوران عید الاضحی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں چیف آفیسرز میونسپل کمیٹز اور سٹاف کے عملے نے شرکت کی ۔

اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز مارتھ نے بتایا میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں، میونسپل کمیٹی جلال پور بھٹیاں ،میونسپل کمیٹی سکھیکی کے تمام عملے کی عید کی چھٹیاں کیسنل کر دی گئیں ہیں ۔عید کے تین دنوں میں کوئی اہلکار بھی چھٹی نہیں کرے گا ۔اگر کوئی اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہ پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پنڈی بھٹیاں رانا الیاس نے اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز مارتھ نے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پنڈی بھٹیاں شہر 19 وارڈز پر مشتمل ہے، 19 وارڈز کو 6 زونز میں تقسیم کرکے عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ 11 کولیکشن پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں اور آلائشوں کو ہجن روڈ پر ڈمپ کیا جائے گا

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلال پور بھٹیاں عبدالئحی نے بتایا جلال پور بھٹیاں شہر 11 وارڈز پر مشتمل ہے، 11 وارڈز کو 3 زونز میں تقسیم کرکے عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ 11 کولیکشن پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں اور آلائشوں کو پنڈی بھٹیاں روڈ نزد ڈسپوزل ڈمپنگ پوائنٹ پر مٹی ڈال کر بند کیا جائے گا

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سکھیکی نے بتایا سکھیکی15 وارڈز پر مشتمل ہے،15 وارڈز کو 5 زونز میں تقسیم کرکے عملہ صفائی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔ 5 کولیکشن پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں اور آلائشوں کو موچیوالہ رکھ برانچ اور جھنگ برانچ ڈمپنگ پوائنٹ پر مٹی ڈال کر بند کر دیا جائے گا۔

اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز مارتھ نے تمام چیف آفیسرز کو ہدایت کی آلائشوں کو وارڈز سے کولیکشن پوائنٹس تک بذریعہ رکشہ،گدھا گاڑی، ریڑھی لایا جائے ۔اور کولیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹ پر بذریعہ ٹرالی منتقل کیا جائے اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اس کی نگرانی کریں گے ۔

اسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے مزید بتایا صرف وہی افراد، ادارے اور مہتمم مدرسہ جات ، جن کو ضلعی انتظامیہ حافظ آ باد کی طرف منظوری دی گئی ہے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتے ہیں یا خریدو فروخت کر سکتے ہیں ۔ منظور شدہ جگہوں کے علاوہ کھالیں کسی اور جگہ پر اکھٹی کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)