ویانا کنونشن جاسوسوں پرلا گو نہیں ہوتا، جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا فیصلے میں اختلافی نوٹ

دی ہیگ(WNi) عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی ایڈہاک جج جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے کلبھوشن یادیو کیس کے فیصلے میں اختلافی نوٹ میں لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ویانا کنونشن کسی صورت میں جاسوسوں یا پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

نیوزورلڈپاکستان کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی کا حق ہے، جس پر پاکستان کے ایڈہاک جج تصدق جیلانی نے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اختلافی نوٹ دیا ہے کہ ویانا کنونشن کسی صورت میں جاسوسوں یا پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں پر لاگو نہیں ہوتا، ویانا کنونشن لکھنے والوں نے جاسوسوں کو شامل کرنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)