وزیراعظم سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(راحیلہ راجہ)وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اظہر خان مظفر گڑھ، فیصل خان نیازی خانیوال، جمیل شرقپوری، کوٹ آدھو سے اصغر چانڈیو اور قاسم ہنجرا، غیاث الدین شکر گڑھ، حاجی اشرف انصاری، شعیب اویسی، نشاط ڈھا، محمودالحق، ایم این اے یونس انصاری، غصنفر لانگا، محمد ارشد، فیصل خواجہ اور عطا الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جب تک 35 افراد مکمل نہیں ہوجاتے اس وقت تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا جب کہ مزید 20 افراد کو اس گروپ میں شامل کرنے کے لیے بعض اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)