(ن) لیگی ایم پی ایز کے بعد ایم این ایز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، فواد چوہدری

لاہور(روزی شہزاد)وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اور اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوامی سطح پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہی، مقامی فیصلوں کی بنیاد سیاسی حقائق ہوتے ہیں اور لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ (ن) لیگ کے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہوگا۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)