شہباز شریف کا مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ، پی اے سی سے مستعفی

اسلام آباد(راحیلہ راجہ)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ موجودہ بحران کا حل اور معاشی بیماری کا حل نئے انتخابات ہیں۔

ن لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ہر لحاظ سے بدترین ہے ، عمران خان جھوٹا ترین وزیراعظم ہے۔ اگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کی بقا کے لیے ایکا ہو پھر جمہوریت مضبوط ہوگی ، ماضی میں سب نے غلطیاں کی ہیں، اپوزیشن کا فیصلہ تھا لاڈلے کو ایکسپوز ہونے دے سب نے دیکھ لیا معیشت کی تباہی ہوئی۔ معیشت کو لگی بیماری کا علاج صرف نئے انتخابات ہیں ان ہاؤس تبدیلی نہیں۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)