ریسکیو1122پنڈی بھٹیاں کا اعزاز پنجاب بھرمیں پہلی پوزیشن

ریسکیو1122پنڈی بھٹیاں کا اعزاز پنجاب بھر سے پہلی پوزیشن
پنڈی بھٹیاں(حاجی غضنفرعباس تحصیل رپورٹرنیوزورلڈپاکستان)تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں ریسکیو1122کے انچارج لیڈفائرریسکیوواجدعلی نے پنجاب بھر میں بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیر نے ریسکیوھیڈکوآرٹرٹھوکرنیاز بیگ لاھور میں تقریب کے زریعے واجد علی لیڈفائرریسکیو کو پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرنے پرکیش انعام،ایوارڈاور بیسٹ آف دی پنجاب کا سرٹیفکیٹ ایوارڈ سے نوازا۔اس پر انچارج ریسکیو1122 اسٹیشن پنڈی بھٹیاں واجدعلی فائرریسکیو نے بات کرتے ہوے کہا کہ اللہ پاک نے جو مجھے عزت بخشی ھے اس کا کریڈٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صبغت اللہ کو جاتا ھے جن کی رہنمائی حاصل کرتے ہوے ہم اپنی ڈیوٹی کے فرائض بہترین طریقے سے سرانجام دیتے ہیں اور شہریوں کو ابتدائی طبعی امداد سمیت آگہانی حادثات پر بروقت پہنچ کر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ریسکیوکرنے کاکردار اداکرتے ہیں۔اور میں اپنے پنڈی بھٹیاں اسٹیشن کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ھوں جن کی محنت،لگن اور ٹیم ورک سے یہ اعزاز حاصل ہوا ھے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)