ڈاکٹررضوان نصیرڈی جی ریسکیو1122پنجاب نے 59لاکھ کے امدادی چیک ریسکیورز کی فیملی میں تقسیم کیے

لاہور(NWP)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے 59 لاکھ روپے سے زائد کے مالی امدادکے چیک تین ریسکیورزکی خاندانوں دیئے۔اس سلسلہ میں گذشتہ روزریسکیو ہیڈکواٹرزمیں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے 59 لاکھ 87 ہزار کے امدادی چیک تین ریسکیورز کے لواحقین کو دئیے جن میں وفات پانے والے ریسکیورذولفقار عباسی ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن رالپنڈی کے لواحقین کو 21 لاکھ 93 ہزار اور مس عاصمہ سمیوئل ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے شوہرزوہیب یوسف گل کو بھی 21لاکھ 93 ہزار سے زائد کے امدادی چیک دئیے جبکہ ضلع قصور کے ریسکیو ڈرائیور ابدال ملک کے والدمحترم ملک محمدکو 16 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس موقع پر ڈپٹی دائریکٹر فنانس اعجاز احمد ورک، مس سمیرا لیاقت سو شل ویلفئیرآفیسر اور ریسکیورز کے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ذوالفقار عباسی شہید جو کہ بحیثیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن راولپنڈی 2007 سے اپنی خدمات ریسکیو 1122میں سر انجام دے رہے تھے اوراچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انکو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیاطبی امداد کے دوران 24نومبر 2018 کو وفات پا گئے جبکہ دوسری خٰاتون ریسکیور مس عاصمہ سمیوئل پنجاب ایمرجنسی سروس میں بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن 28 ستمبر 2009 میں بھرتی ہوئی تھی جو کہ 29 جون 2018 کو زچگی کے دوران وفات پا گئی انہوں نے 9سال سے زائد عرصہ کے لئے ضلع گوجرانوالہ میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ابدال ملک جو کہ ریسکیو سروس میں یکم مارچ 2018 کو بطور ریسکیو ڈرائیور بھرتی ہوئے اور بعد ازاں اچانک برین ہیمرج کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے یو ں انہوں نے تقریبا سات ماہ کے مختصر عرصہ کے لیے ضلع قصور میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔آخر پر ڈی جی ریسکیو پنجاب نے وفات پانے والے ریسکیو رز کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔انہوں نے دعا کی کے اللہ تعالی وفات پانے والے ریسکیورز کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے ملک کی سلامتی اور لو گوں کی سیفٹی کے لئے بھی دعاکی۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)