اعلی افسران سمیت ایل ڈی اے کے تمام عملے کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کا حکم

لاہور (شہزادخان)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ دفتری ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران و ملازمین روزانہ صبح ساڑھے نو بجے بائیو میٹرک حاضری لگائیں۔ اس سلسلے میں تینوں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز‘ چیف ٹاو ¿ن پلانر‘ چیف میٹروپولیٹن پلانر اور چیف انجینئر اور تمام ڈائریکٹروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود بھی حاضر ی لگائیں اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)