آج کا میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان بھی لارڈز پہنچے ہیں

لارڈز(WNi) یہ لارڈز میں ان دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہے، اس سے پہلے برطانیہ میں کھیلے گئے تین میچوں میں سے جنوبی افریقہ دو جبکہ پاکستان ایک میں فتح یاب ہوا۔
اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف بابر اعظم نے 163 جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 191 رنز بنائے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے سب سے زیادہ 13 جبکہ جنوبی افریقہ کے کرس مارس نے نو وکٹیں حاصل کیں۔
مجموعی طور پر ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ اب تک کھیلے گئِے 78 میچوں میں سے جنوبی افریقہ کو 50 جبکہ پاکستان کو صرف 27 میں فتح نصیب ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہیں لیکن جنوبی افریقہ آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر ہے۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)