ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفیٰ

اسلام آباد(WNi)حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین ابراہیم اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے.نیوزورلڈپاکستان کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخرالدین ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہوگئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کردیا ہے۔زاہد فخرالدین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے ہیں، بظاہر یہ ریفرنس ججز کا احتساب نہیں بلکہ مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے حکومت کے اس اقدام پر احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)