صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرق وسطیٰ میں خطرناک اسلحہ اور فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی

واشنگٹن(NWP)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تناؤ کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگی اسلحے کی ترسیل کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 8.1 ارب ڈالر بنتی ہے۔علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے خطرناک جنگی اسلحے کے ساتھ ساتھ مزید امریکی فوجی دستے بھی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 1500 سے زائد امریکی اہلکار بھیجے جائیں گے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دونوں متنازع فیصلے کانگریس کی منظوری کے بغیر اور اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی ہے۔ امریکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سے صدر ٹرمپ کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)