چنیوٹ انجمن تاجران کیطرف سے اے سی خضرحیات بھٹی اورسابقہ اے سی آصف چوھان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ (شیخ سمیر) ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک عرفان کی جانب سے سابق اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات، ایس ایچ اؤ سٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل پر ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک عرفان کی جانب سے سابق اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات، ایس ایچ اؤ تھانہ سٹی انسپکٹر غلام شبیر بلوچ، صدر مسلم بازار فیز ون خواجہ ندیم، صدر ایمرا امیر عمر چمن، چیئرمین ایمرا مرتضیٰ چمن، ڈی اؤ امتیاز احمد، ستار رضوان، میاں محمّد انور، انس فخری، منیب اقبال سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سابق اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کی عوام سے مجھے انتہائی محبت ملی ہے یہاں کے لوگ نہایت ملن سار اور خوش اخلاق ہیں شہری مسائل پر ہمیشہ انجمن تاجران نے ساتھ دیا ہے

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)