پنڈی بھٹیاں پٹرولنگ پولیس کا سکول کے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا آغازکردیا

پنڈی بھٹیا ں(قدیرخان)پٹرولنگ پوسٹ ٹھڈا بھٹیاں سے محمد ثقلین اے ایس آئی نے گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ خیرو مٹمل کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے ھیڈ ماسٹر خلیل الرحمان انجم صاحب کی موجودگی میں طلباء کو روڈ سیفٹی اور سیکورٹی کے بارے میں تفصیل سے لیکچر دیا۔پنڈی بھٹیا ں تفصیلات کے مطابق محمد ثقلین اے ایس آئی نے کہا کہ آپ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں آپ کے جان و مال کی حفاظت ہمارا نصب العین ہے خدانخواستہ اگر کسی سکول پہ کوئی دہشت گرد حملہ ہو جائے تو طلباء اور اساتذہ ہر کلاس روم میں موجود ایمر جینسی نمبرز پر فوری رابطہ کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت آپ کی مدد کے لیے پہنچ سکیں اور کلاس رومز کے دروازے بند کر کے فرش پر لیٹ جائیں مزید کہا کہ سڑک کو کراس کرنے سے پہلے دائیں اور بائیں جانب ضرور دیکھیں. کوئی گاڑی آ رہی ہو تو اس کے گزرنے کا انتظار کریں پھر روڈ کراس کریں . لنک روڈ سے مین روڈ پر آنے سے پہلے سپیڈ کم کر لیں روڈ پر ڈرائیو کرتے وقت روڈ کے انتہائی بائیں جانب متوازن رفتار سے ڈرائیو کریں. حد رفتار سے کبھی تجاوز نہ کریں آپ قوم کےلئے قیمتی سرمایہ ہیں لہذا ان سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں پاک وطن کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اگر کسی محلہ, گاوں, قصبہ یا شہر میں کوئی مشکوک شخص مشکوک سرگرمیوں میں نظر آئے یا کسی کے پاس کوئی اسلحہ نظر آئے یا کوئی منشیات فروشی کرتا نظر آئے تو اس کے بارے میں ہیلپ لائن پنجاب پولیس 15 ہیلپ لائن پٹرولنگ پولیس 1124 ہیلپ لائن سی ٹی ڈی 1717 پر فوری کال کر کے اطلاع دیں تاکہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)