چنیوٹ(NWP)پراسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

لاکھوں روپے مالیت کی 5 ایکڑ سرکای جگہ واگزار ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے چک 13 ساڑ والا میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 5ایکڑ سرکاری زرعی زمین واگزار کروا لی جسکی مالیت 80لاکھ روپے بتائی گئی ہے ، آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریونیو سٹاف ، پولیس فورس اور میونسپل کمیٹی کا عملہ و مشنری بھی موجود تھی ، اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس قیمتی زمین پر با اثر لوگ قبضہ کر رہے تھے ،آج اس زمین سے قبضہ ختم کروا کر ناجائز تعمیرات کو گرا دیا گیا ہے اور اسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اس بارے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی جانب سے بھی سخت ہدایات ہیں ۔

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)