ریسکیو 1122 نے ریسکیو سکاوٹ ٹیمز میں ڈیزاسٹر ریسپانس کٹ تقسیم کیں

3   ڈیزاسٹر ریسپانس کٹ کی فراہمی بلاشبہ ریسکیو سکاوٹس کی پیشہ ورانہ استعدادِ کاراورایمرجنسی ریسپانس میں اضافہ کرے گی:ڈی جی ریسکیو پنجاب
لاہور(  ): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کمیونٹی ریسپانس کے نیشنل چیلنج میں پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی پنجاب کی ٹیموں میں ڈیزاسٹر ریسپانس کٹ تقسیم کیں جو بلا شبہ ریسکیو سکاؤٹس کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار اور ایمرجنسی ریسپانس میں اضافہ کرے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایمرجنسی سروس اکیڈمی میں پنجاب ایمرجنسی سروس اور والنٹیر سروس اوورسیز کے باہمی تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔ اس کے علاوہ کنٹری ڈائریکٹر(والنٹری سروسز اوورسیز)ہاشم بلال، ریسکیو والنٹیرڈسٹرکٹ ٹیمز،ریسکیو ہیڈ کواٹر اور اکیڈمی کے سینئر افسران اور ملک بھر سے کثیر تعداد میں والنٹیرزنے شرکت کی۔اس تقریب  کا مقصد والنٹیرکو انکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے معاشرے کو سرسبز و شاداب، اور حادثات سے محفوظ رکھنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ محفوظ اور سرسبز پاکستان کے خواب کی تکمیل کو ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر بانی ڈائریکٹر جنرل رضوان نصیر نے آنیوالے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ارور والنٹیر ز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے خوش آئندہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے جامع نظام کی تکمیل کے بعد ریسکیو 1122ملک میں محفوظ معاشرے اور سر سبز پاکستان کے قیام کیلئے ایک ملین ریسکیو سکاوئٹس کو رجسٹر ڈ کرتے ہوئے کیمونٹی کو متحرک کر رہی ہے۔  ڈاکٹر رضوان نصیر نے  ہیڈ کوارٹرز و اکیڈمی افسران، ضلعی آ فیسرز کیساتھ ساتھ ان تمام ریسکیورز کو بھی داد دی جنہوں نے محفوظ معاشرے کے قیام کے اس ویثرن کوعملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے تمام ولنٹیرز کو انکی بے پناہ خدمات اور حوصلہ مند کوششوں کے اعتراف میں انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب کی  پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں جس میں ضلع لیہ،لاہور،شیخوپورہ،قصور اور راولپنڈی کے 80 اراکین میں ڈیزاسٹر ریسپانس کٹ تقسیم کیں۔ قبل ازیں،ہیڈ آف کمیونٹی سیفٹی اینڈ انفارمیشن ونگ مس دیبا شہنازنے بانی ڈائریکٹر جنرل کے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے ویژن اور کارکردگی کے متعلق حاضرین کوبریف کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 پنجاب کی تمام یونین کونسل کی سطح پراب تک 4000 سے زائد کمیونٹی ٹیمز بنا چکاہے۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر (VSO)مسٹر ہاشم بلا ل نے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کو کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت کمیونٹی کو متحرک

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)