ایل ڈی اے نے جوہر ٹاﺅن میں بلند ترین ہوٹل کی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری دے دی

 وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم اقدام.لاہور(NWP)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم اقدام۔ایل ڈی اے نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹا ﺅن میں 45منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی۔44کنال اراضی پر پاکستان کا بلند ترین ہوٹل تعمیر کیاجائے گاجس کی عمارت کی اونچائی500فٹ ہوگی۔ اس میں تین تہہ خانے (بیسمنٹ) اور42 فلور تعمیر کئے جائیں گے۔چیف ٹاﺅن پلانر سید ندیم اختر زیدی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہاو ¿سنگ ظریف اقبال ستی نے عمارت کا نقشہ تعمیر کنندگان اورینٹ گروپ کے حوالے کر دیا۔عمارت کی تعمیر کے لئے محکمہ ماحولیات اور ٹیپا نے این او سی جاری کر دئیے ہیں۔عمارت میں استعمال شدہ پانی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائے گا۔بعد ازاں یہ پانی چلرز اور پودوں کو آبپاشی کے لیے استعمال ہو گا۔بارش کا پانی جمع کرنے اور گراو نڈ واٹر چارج کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

 یہاں بلند ترین انٹرنیشنل ہوٹل قائم کیا جائے گااوریہ عمارت جوہر ٹاو ¿ن کا آئیکون ہو گا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاو ¿ن میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122کو علاقے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ آتشزدگی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کئے جائیں۔اس سلسلے میں تعمیر کنندہ کمپنی نے بھی اپنا پلان ریسکیو 1122کو مہیا کر دیا ہے۔٭

This post has been Liked 0 time(s) & Disliked 0 time(s)